پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمن عمران خان کا کراچی میں تاریخی جلسے سے اعلان کے بعد جلسے کیلئے باغ جناح میں تیاریوں کا عمل تیز کردیا گیا،جلسے کے کنٹینر پر تکنیکی کام، رنگ ورغن کا سلسلہ جاری ہے جلسے کے شرکاء کیلئے گراؤنڈ میں کرسیاں پہنچا نا بھی شروع کردیا گیا جلسے کیلئے تیاریاں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی، پارٹی رہنماؤں کی زیر نگرانی کرائی جارہی ہیں عمران خان 16 اپریل بروز ہفتہ رات 9 بجے کراچی میں جلسے سے خطاب کریں گے تاریخی جلسے میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت، ارکان اسمبلی اور رہنماء شرکت کریں گے پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے جلسے کے اہتمام، سیکیورٹی کیلئے متعلقہ اداروں سے اجازت مانگ لی اجازت کیلئے درخواست ڈی سی ایسٹ، کمشنر کراچی، ائی جی سندھ، اے آئی جی کراچی، سیکریٹری داخلہ اور مزار قائد کی انتظامیہ کو بھیجی گئی،دوسری جانب پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے جلسے کے روز شہر میں ٹریفک پلان کے حوالے ڈی جی ٹریفک سے ملاقات کیلئے دفتر پہنچے خرم شیر زمان نے ٹریفک سے متعلق تفصیلات لیں خرم شیرزمان نے کہا کہ جلسے کے شرکاء کیلئے ٹریفک اہلکار وں کی جانب سے ہر ممکن سہولت اور بہترین اقدامات یقینی بنائے جائیں اس موقع پر خرم شیرزمان کے ہمراہ شہزاد قریشی ، علی جی جی اور ڈاکٹر سنجے گنگوانی بھی ہمراہ موجود تھے پی ٹی آئی کارکنان اپنے چئیرمین عمران خان سے یکجہتی کیلئے اپنی گاڑیوں پر اسٹیکرز چسپاں کررہے ہیں، کارکنان 16 اپریل باغ جناح جلسے میں کپتان کے استقبال کیلئے پرجوش ہیں۔