اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سر زمین سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ قلات میں سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں نے بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت سے معصوم شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاک سر زمین سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شریک سیکورٹی فورسز کے بہادر افسران و جوانوں پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔