اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر آمور کشمیر و گللگت بلتستان و سیفران انجنیئر امیر مقام نے حویلی کہوٹہ میں شہداء کی قبروں پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور قوم کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آج یہاں اس مٹی کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آئے ہیں،سپاہی راجہ ولایت خان،سپاہی محمد بشیر،سپاہی عالم دین،سپاہی عبد المجیدنے ملک کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں جنہوں نے مملکت پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا قوم اور ملک کی خاطر جام شہادت نوش کیا انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا قوم کے بہادر بیٹے ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔جمعہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر
حویلی کہوٹہ شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا آزاد ریاست جموں و کشمیر کے لوگ بہادرجرات مند ہیں جو گزشتہ سات دہائیوں سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے آواز بلند کیے ہوئے ہیں مقبوضہ وادی کے اندر مظلوم کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں،بھارتی افواج مقبوضہ وادی کے اندر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی نوجوان کو شہید کیا جا رہا ہے مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35A کا خاتمہ کر جموں کشمیر کے لوگوں کا بنیادی حق خودارادیت غضب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم باڈر پر کھڑے ہو کر ہم انڈیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی خواہش کھبی پوری نہیں ہو گی،حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق،برسٹر افتحار گیلانی کے علاؤہ راجہ فیصل آزاد،ملک ذوالفقار،چوہدری اعجاز کھٹانہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔