اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن )سردار اویس احمد خان لغاری نے شہید لانس نائیک حسنین علی شاہ کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور پسماندگان سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ شہید لانس نائیک حسنین علی شاہ نے عوام اور پاک سرزمین کے تحفظ کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔پاکستان لانس نائیک حسنین علی شاہ کے خون کا مقروض ہے، شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ لانس نائیک حسنین علی شاہ 2015 میں وادی تیرہ میں آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہوئے تھے ۔