ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی ):زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں عزم عالی شان فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مینا بازار تقریری و پینٹنگ کے مقابلے سمیت دیگر رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عزم عالی شان فیملی فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات میں مینا بازار تقریری مقابلے پینٹنگ کے مقابلے فوڈ سٹال سمیت دیگر سرگرمیوں کو عوام کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ فیسٹیول میں شرکت کرنے والی افراد کا کہنا ہے کہ ہماری تفریح کیلئے ان تقریبات کے انعقاد پر زرعی یونیورسٹی اور پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔فیسٹیول میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں سے دور دراز دیہی علاقوں کی لوگ بھی شامل ہیں ۔فیسٹول میں پاک آرمی کی جانب سے ڈپٹی کمانڈر کرنل عدیل۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ، ممبر صوبائی اسمبلی محمد عثمان خان بٹنی رجسٹرار عبدالباسط خان تمام شعبہ جات کے سربرہان اور ارگنائزر پرسنل سٹاف افیسر ٹو وائس چانسلر شیراز مغل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن فرجاز سکندر سدزوئی لیکچرار محمد ذیشان لیکچرار اعزاز فاروقی ٹیچنگ اسسٹنٹ محمد اقبال شاہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زرینہ لیکچر ڈاکٹر اقراء اسسٹنٹ پروفیسر الفت بتول لیکچرر لاریب مغل ٹیچنگ اسسٹنٹ سعدیہ صفی لیکچرر فخر الدین لیکچرار محمد عمران برکی و دیگر علاقہ معززین سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔