بیجنگ(نمائندہ خصوصی ):چین اور منگولیا میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے جمعہ کو یہاں کراچی پریس کلب کے چیئرمین سعید سربازی اور چائنہ اکنامک نیٹ کے نمائندوں کی قیادت میں پاکستانی میڈیا پروفیشنلز کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات کو پیش کرنے میں میڈیا کے کردار پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔ پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چین کے خلائی ریسرچ کے بڑے پروجیکٹس کے چیف ڈیزائنر وو یاہنوا سے بھی ملاقات کی ۔سوشل میڈیا سائیٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں خلیل ہاشمی نے کہا کہ وو یاہنوا سے ملاقات میں ہمارے خلائی شعبہ میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے بشمول Chang’e 6 کی لانچنگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ انہوں نے خلائی شعبہ میں تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔سفیر خلیل ہاشمی نے صوبہ آنہوئی کے ایگزیکٹو وائس گورنر سے بھی ملاقات کی اور ہوانگ شان شہر میں دوسری بین الاقوامی ’’ڈیپ سپیس ایکسپلوریشن کانفرنس‘‘ پر خیالات کا اشتراک کیا۔