کراچی( بیورو رپورٹ )
نیا تیز بارشیں برسانے والا سسٹم 18 یا 19 جولائی تک چلے گا۔۔
ایک اسٹرانگ سسٹم ایسٹرن انڈیا پر موجود ہے ۔ جو راجستھان سے آگے پاکستان میں داخل ہو گا۔ محکمہ موسمیات
موجودہ بارش کا سلسلہ اس سسٹم کے تحت ہے جس کا کچھ حصہ بحیرہ عرب پر اب بھی موجود ہے موجودہ بارشوں کا سلسلہ دو تین دن مزید چلے گا ۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں تیز بارشیں برسانے والا اسٹرانگ سسٹم 14 جولائی کی شام یا رات سے کراچی میں بارش برسانا شروع کرے گا
تیز بارشوں والا نیا سسٹم 18 /19 جولائی تک کراچی میں بارشیں برسائے گا ۔حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو قبل از وقت انتظامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ قیمتی انسانی جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے ۔۔ کیونکہ نیا اسٹرانگ سسٹم موجودہ ہونے والی بارشوں سے زیادہ بارشیں برسائے گا ۔ نیا تیز بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں 60 سے 80 ملی میٹر تک بارشیں برسا سکتا ہے ۔