خضدار( نمائندہ خصوصی )چیف سیکرٹری بلوچستان کے حکم پر کمشنر قلات ڈویژن ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی کا ندی نالوں پر قائم کی گئی ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر خضدار کررہے تھے
کوشک ندی میں قائم کئ مکانات کو مسمار کردیا گیا ۔ واضح رہے کوشک ندی میں قبضہ مافیا نے عرصہ سے قبضہ کررکھا تھا چیف سیکرٹری کے حکم پر کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خضدار نے ایک ٹاسک فورس اسسٹنٹ کمشنر خضدار کے نگرانی میں قائم کی۔
اسسٹنٹ کمشنر خضدار ریونیو ڈیپارٹمنٹ پٹواری تحصیلدار لیویز فورس بھاری مشینری کے ہمراہ کوشک ندی پہنچ گئے اور ناجائز تجاوزات کو مسمار کردیا’کوشک ندی کے عین درمیان میں قبضہ مافیا نے قبضہ جمائے رکھا تھا مون سون کی بارشوں کے باعث اِن تجاوزات کی وجہ سے علاقہ میں سیلابی ریلا داخل ہونے کا واضح خطرہ موجود تھا
کیونکہ قبضہ مافیا نے ندی کے پانی کا روخ شہر کی جانب موڑ رکھا تھا ندی کے اندر ڈیری فارم رہائشی مکانات تعمیر کی گئی تھی اگر کوئی بڑا سیلابی ریلا ندی میں داخل ہوجاتا تو جانی مالی نقصانات کا اندیشہ تھا ۔ضلعی انتظامیہ نے عوام کو تاکید کی ہے ندی نالوں پر قبضہ کسی صورت قابل قبول نہیں اگر کسی نے بھی ندی نالوں پر ناجائز تجاوز کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔عوامی حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی پر خوشی کا اظہار خضدار کے شہریوں کا کہنا تھا چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات پر کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خضدار اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار کی کاروائی عوامی امنگوں کے مطابق ہے امید ہے اس طرح سے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری رہنگے