لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈیرہ غازی خان کے گورنمنٹ پرائمری سکول ایم سی ون میں پنجاب میں ملک کے پہلے اورسب سے بڑے سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کردیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈیرہ غازی خان گورنمنٹ پرائمری سکول کی ہر کلاس میں جا کر بچوں کو دودھ کے پیک دئیے -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کی نشستوں پر جاکر دودھ کے ڈبے پیش کئے -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کو دودھ کے پیکٹ خود کھول کر دیئے اور نگرانی میں ختم کرائے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے ان کے نام پوچھے اور تعریف کی- وزیراعلی مریم نوازشریف سکول کے طلبہ کے درمیان جا کر بیٹھ گئیں،جس پر طلبہ نے مسرت کااظہار کیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے بچوں سے ان کی صحت اور تعلیم کے بارے میں دریافت کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے بچوں سے پڑھائی میں درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دریافت کرنے پر اداس بیٹھے طالب علم نے والد کی بے روزگار ی کے بارے میں بتایا -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھے طالب علم کے والد کو روزگار کی فراہمی کی ہدایت کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے بریفنگ میں بتایا کہ ”چیف منسٹر سکول نیوٹریشن پروگرام“کے پائلٹ پراجیکٹ کا جنوبی پنجاب کے تین اضلاع سے آغازکیا گیاہے-ڈیرہ غازی خان، راجن پور او رمظفر گڑھ کے پرائمری سکول نیوٹریشن پائلٹ پراجیکٹ میں شامل ہیں -غذائی قلت کے شکار 4لاکھ سے زائد طلبہ کو غذائیت سے بھرپور دودھ کا پیک دیاجائے گا-ڈیرہ غازی خان، راجن پور اورمظفر گڑھ کے 3ہزار 527سکولوں کے طلبہ کو روزانہ 175ملی لیٹر دودھ کا پیک ملے گا- بچے دودھ کا خالی پیک سکول میں جمع کرائیں گے- خالی رئیپرز کی ری سائیکلنگ سے ہونے والی آمدن متعلقہ سکول پر ہی خرچ کی جائے گی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہت پیارے بچو،آپ سے ملکر بے انتہاء خوشی ہوئی ہے-ایک بچی خدیجہ نے مجھے ابھی کہاکہ آپ اتنی دور سے صرف ہم سے ملنے آئی ہیں -ڈیرہ غازی خان لاہور سے جتنا بھی دور ہو میں آپ سے دور نہیں -بچو!میں لاہور میں بیٹھ کربھی آپ کے بارے میں سوچتی ہوں کہ میری قوم کا مستقبل خوب پڑھے اور اچھی صحت ہو، طاقتور ہوں -میں سوچتی ہو ں کہ میری قوم کے بچوں کی اچھی گرومینگ ہو او راچھی طرح تعلیم حاصل کریں -اس تقریب کے مہمان اور وی آئی پیز یہ بچے ہیں،ان بچوں سے اتنا پیار ملا کہ بتا نہیں سکتی-صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بالکل ٹھیک کہاکہ میں ان بچوں کے لئے ایسے ہی سوچتی ہوں جیسے ایک ماں اپنے بچوں کے لئے سوچتی ہے-بچوں سے اتنا پیار ملا کہ حیرا ن ہوں، ایسے لگتاہے جیسے یہ بچے مجھے بہت دیرپہلے سے جانتے ہیں -سکول نیوٹریشن پروگرا م کا خیال ایک سکو ل کے دورے کے دوران آیاجب مجھے آگاہ کیاگیا کہ کئی بچے اپنے گھروں سے بغیر ناشتے کے آتے ہیں اور اکثر بے ہوش ہوجاتے ہیں -ہم نے سکول نیوٹریشن پروگرام شروع کیاہے تاکہ بچوں کی خوراک میں کچھ بہتری آئے-پرائمری سے لے کر کلاس 5تک کے بچوں کو روزانہ دودھ کا ایک پیکٹ دیں گے تاکہ ان کی غذائی کمی پوری ہو-بچو آپ نے دودھ کا پیکٹ سیر ہو کر پینا ہے،آپ کی عمر بڑھنے کی ہے، آپ کو خوراک میں زیادہ کیلوریز چاہیے ہیں -پنجاب میں تقریبا49ہزار سکول ہیں، بڑی خواہش ہے کہ سب سکولوں میں پراپر میل پروگرام شروع کریں، وسائل کی کمی ہے لیکن کوشش ہے- انشاء اللہ اچھا وقت آئے گا،اچھا وقت آرہا ہے، پوری کوشش ہے کہ جتنی سہولتیں دے پائیں دیں گے- میری موٹی ویشن ان بچوں کا چہرہ ہے، میں چاہتی ہوں کہ سکول کا انفراسٹرکچر، معیار تعلیم پرائیویٹ سکولوں سے بھی بڑھ کر ہو اور بچوں کی صحت بہترین ہو-پنجاب میں کریکولم اپ ڈیٹ کررہے ہیں، آؤٹ سورسنگ پر کام جاری ہے،بچوں کے کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے-سکول نیوٹریشن پروگرام ڈیرہ غازی خان اور جنوبی پنجاب سے اس لئے شروع کیاہے کہ یہاں کے بچے زیادہ تر غذائی کمی اور سٹنڈ ڈ گروتھ کا شکار ہیں -سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت نرسری سے پانچویں تک کو دودھ کا پیکٹ ملے گا، جس میں تمام ضروری غذائی اجزاء شامل ہیں -سکول نیوٹریشن پروگرام مہنگا ضرور ہے لیکن میری قوم کے بچوں سے قیمتی کچھ بھی نہیں -بہت سے لوگ دعویٰ کرتے ہیں لیکن عملی طورپر کچھ بھی نظر نہیں آتا-بچو!آپ وطن کا مستقبل ہو، میں چاہتی ہوں کہ عملی طور پر کچھ ایسا کرجاؤ کہ آپ کو لگے کہ آپ کی سی ایم آپ کی ماں جیسی ہے-ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور مظفر گڑھ سے سکول نیوٹریشن پروگرام کاآغاز کیاہے کیونکہ سروے کے مطابق بچوں کا وزن ان کی عمر کے مطابق نہیں -میں چاہتی ہوں کہ آپ اندر سے بھی مضبوط ہوں اور باہر سے بھی مضبوط ہوں -صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر اور ان کی ٹیم بہت محنت سے کام کررہی ہے، 90 روپے کے دودھ کے پیکٹ کو 63روپے میں حاصل کیاہے-قوم کے بچوں کا پیسہ ہے ایک روپے کی بھی خیانت ہوئی تو اللہ معاف نہیں کرے گا، نہ اس دنیا میں اور نہ ہی اگلے جہان میں – پروگرام کی سپرٹ خراب نہیں ہونی چاہیے، خوردبرد یا کرپشن نہیں ہونی چاہیے، بتدریج اضافہ کیاجائے-سکول نیوٹریشن پروگرام بچوں پر احسان نہیں ہے ان کاحق ہے-پاکستان کے تمام صوبوں میں غذائی کمی اور سٹنڈڈ گروتھ کامسئلہ ہے۔، تمام صوبوں کے وزرائے اعلی کو پنجاب کی طرح سکول نیوٹریشن پروگرام شروع کرنا چاہیے-صوبوں کی تفریق سے ہٹ کر سوچنا ہوگا، بچے پاکستان کا فیوچر ہیں اور یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے-خوب پڑھنے کے لئے بہت اچھی صحت چاہیے ہوتی ہے، نیوٹریشن پروگرام اسی مقصد کے لئے لانچ کیاہے-پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے سر توڑ کوشش کر کے قیمتوں پر کنٹرول کیا اور مہنگائی کو کم کیا – نوازشریف کے ویژن کے مطابق مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آ چکی ہے، قیمتیں کم ہورہی ہیں -ماضی میں مہنگائی نوازشریف کے دور میں کم ہوئی، آج بھی نوازشریف کے دور میں آئے دن کم ہورہی ہے-مہنگائی 7سال کے بعد سنگل ڈیجٹ پر آئی ہے، انشاء ا للہ مزید کم ہوگی-اچھی طرح ادراک ہے کہ غریب کے گھر میں روٹی کی قیمت کیا ہوتی ہے-انشاء اللہ بچوں سے ملاقات ہوتی رہے گے آپ ہمارا فیوچر ہو-اس پرائمری سکول کو اپ گریڈ کریں گے -بچو، اللہ آپ کوروشن مستقبل عطا کرے اور ہمیں توفیق دے کہ آپ کی تعلیم میں مزید بہتری لائیں -بچو آئی لو یو آل…مجھے پتہ ہے بچو آپ وطن سے بہت پیار کرتے ہو، میں نے یہ پیار آپ کی آنکھوں میں دیکھا ہے-بچو!اپنے وطن سے پیار کرنا او رکبھی ملک کے خلاف کچھ غلط نہ کرنا، وطن کی محبت دل میں لے کر جوان ہوں – وزیراعلی مریم نوازشریف نے طلبہ کے ہمراہ فوٹو بنوایا اور آٹو گراف دئیے-صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی تقریب سے خطاب کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو کمشنر آفس پہنچنے پر باڈر ملٹری پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی -سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، وزیر معدنیات شیر علی گورچانی ،ایم پی اے ثانیہ عاشق، نوشین عدنان، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری سکولز،کمشنر،آر پی او اوردیگر حکام بھی موجود تھے-