لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لۓ دوسرے درجے کی شخصیات کو سفیر بنانے سے مہم کی افادیت ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔مقامی ہوٹل میں انسداد پولیو مہم کی تقریب کے موقع پر یونیسیف کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار caategoواصف کی سینئر صحافیوں سے بدکلامی۔ پروگرام کے لۓ فنڈنگ فراہم کرنے کے ضعم میں آداب گفتگو بھی بھلا بیٹھے۔ دوسری جانب انسداد پولیو پروگرام کے لۓ ریٹائرڈ خاتون کرکٹر بسمعہ معروف اور مقامی کرکٹر محمد علی کی بطور سفیر تقرری میں بھی سفارش اور بدعنوانی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں اس وقت ندا ڈار، آئی سی سی ایوارڈ یافتہ سدرہ امین، بابر اعظم اور شاہین آفریدی جیسے سٹار کھلاڑیوں کی موجودگی میں غیر معروف کھلاڑیوں کا انتخاب ادارے کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے۔