اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم ربیع الاول جمعہ 6 ستمبر جبکہ عید میلادالنبی ﷺ17ستمبر کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوا ۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کی جبکہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرمنعقد ہوئے۔ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔اس لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ یکم ربیع الاول جمعہ 6 ستمبر کو ہوگی ۔ وزارت مذہبی امور نے ماہ ربیع الاول کے آغاز کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔