اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان امریکا تعلقات کے مختلف پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔