لاہور۔(نمائندہ خصوصی ):ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ پوسٹ کرنے کے الزام میں یوٹیوبر و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر عمر عادل کو گرفتارکر لیا، ان کے وکیل سلمان اسلم نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ ایف آئی اے حکام گرفتار ڈاکٹر عمر عادل کوکل بدھ کوضلع کچہری میں جوڈیشل عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے پیش کریں گے۔ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف خواتین کے حوالے سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کروایا ہے۔وکیل عمر عادل نے کہا کہ ڈاکٹر عمر عادل نے کئی بار معافی مانگی ہے لیکن اس کے باوجود ان کے خلاف کارروائی کی جاری رہی ہے۔