لاڑکانہ (بيورو رپورٹ) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے 7 ستمبر کو کراچی نشتر پارک میں عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی، مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان صوبہ سندھ کے امیر مفتی محمد جان نعیمی کی قیادت میں مرکزی جماعت اہلسنت کے مختلف قائدین کے ساتھ دادو آمد ہوئی. مفتی محمد جان نعیمی نے سندھ کی نامور روحانی درگاھ ویہڑ شریف کے سجادہ پیر سائیں آغا فقیر محمد جان اشرفی نقشبندی، صاحبزاده سائين شفیق احمد جان اشرفی نقشبندی ، پیر طريقت مفتی خلیل احمد جان اشرفی نقشبندی ، محمد صادق اشرفی نقشبندی سمیت دیگر کو 7 ستمبر کو عظیم الشان فقید المثال تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی دعوت دی گئی اور عمرہ شریف کی سعادت حاصل ہونے پر مبارکباد دی. دریں اثناء سندھ کی درگاھوں کے سجادہ نشین پیر صاحبان، مشائخ عظام، علماء کرام کو خاتم النبيين صلی ﷲ علیہ وسلم کے ناموس، تحفظ کیلئے 7 ستمبر کو ہونے والے تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے. ان شاء اللہ عزوجل 7 ستمبر کراچی کا نشتر پارک یارسول ﷲ کے نعروں سے گونجے گا اور ہر طرف یارسول ﷲ تیرے چاہنے والوں کی خیر ہو کے نعرے لگیں گے. 7 ستمبر کا تاجدار ختم نبوت کانفرنس اجتماع ایک سنگ میل ثابت ہوگا. مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان صوبہ سندھ کے رہنماء پیر میاں علی محمد جان نقشبدی کے برادر کے انتقال پر اظہار تعزیت کی. اس موقع پر پیر سید ضیاء اللہ شاہ جیلانی، پیر سید ضمیر حسین شاھ جیلانی، میاں صفدر حسین سھوردری، مخدوم شفیق الرحمان، پیر سید ربن علی شاہ جیلانی، سید بھورل شاہ، سید حفیظ اللہ شاھ، جیلانی، سید عطاء اللہ شاہ جیلانی درگاہ عالیہ کرونڈی شریف خیر پور میرس، پیر طریقت پیر حضور بخش مجددی رہنما مرکزی جماعت اہلسنت سندھ، صاحبزادہ سید عثمان غنی جیلانی، حافظ محمد رفیع جان نعیمی الازہری، علامہ سید محمد حسن شاہ بخاری، پیر شمس الدين سوھو، مولانا خادم حسين نعیمی، سیکرٹری اطلاعات مرکزی جماعت اہلسنت سندھ، مولانا جیند مصطفيٰ سرھیو، رہنما مرکزی جماعت اہلسنت لاڑکانہ سمیت مرکزی جماعت اہلسنت دادو کے ذمہ داران بھی موجود تھے.