لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر میں دعوت اسلامی کی جانب سے 6 ستمبر کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور مرکزی کابینہ پاکستان کے نگران حاجی محمد شاہد عطاری خصوصی طور پر بیان کریں گے۔ عظیم الشان جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے شاندار تیاریوں کے سلسلے میں دعوت اسلامی سندھ کے نگران قاری محمد ایاز عطاری نے کہا کہ الحمدللہ جشن عید میلاد النبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے اجتماع میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم شرکت فرمائیں گے ۔ 6 ستمبر بروز جمعہ کو ہونے والے اجتماع میں لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں سے عاشقان رسول الله شرکت کریں گے. جس میں دعوت اسلامی کے مختلف شعبوں ڈپارٹمنٹس کے ذمہ داران بھی شرکت کریں گے۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر عام و خاص، سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور ممتاز شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریوں کے سلسلے میں مرحبا یا مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے سبز سبز پرچم لہرائے گئے ہیں، لاڑکانہ شہر کی مختلف سڑکوں اور چوراہوں پر جھنڈے لگائے گئے ہیں اور ہر طرف سبزہ ہی سبزہ نظر آرہا ہے۔ واضح رہے کہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور دعوت اسلامی مرکزی کابینہ پاکستان کے نگران حاجی محمد شاہد عطاری دامت برکاتہم العالیہ کے روحانیت سے بھرپور بیان کی کیا بات کی جائے. حاجی محمد شاہد عطاری دامت برکاتہم العالیہ کے روحانی بیان پر روح پرور کیفیت چھاجاتی ہے، اس جشن عید میلاد النبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے اجتماع کے سلسلے میں چانڈکا میڈیکل کالج سے دعوت اسلامی کے مبلغ ڈاکٹر رضوان علی عطاری کی سربراہی میں ایک ڈاکٹرز کا وفد بھی شرکت کرے گے۔