اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے اہلخانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔