راولپنڈی( نمائندہ خصوصی )پاکستان کی سیکیورٹی فورسز فتنۃ الخوارج کیخلاف میدان عمل میں جانفشانی سے بر سر پیکار ہیں وادئ تیراہ میں خوارج کی بڑی تعداد بشمول نام نہاد لشکر اسلام ، جماعت الاحرار افغانستان سے دراندازی کر کے پاکستان میں داخل ہوئی ۔20 اگست سے خارجی دہشت گردوں کی سرزمین پاکستان پر موجودگی کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا ان انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابیاں ملیں
ہلاک دہشت گردوں میں خوارج کا اہم سرغنہ ابو ذر عرف صدام بھی شامل ہے خوارج افغانستان سے کوہ سفید سے ہوتے ہُوئے پاکستان کی وادی تیراہ میں داخل ہوئے ، بریگیڈ کمانڈر فرنٹیر کور نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے فتنۃالخوارج کی دراندازی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، بریگیڈ کمانڈر فرنٹیر کور خارجی دہشت گردوں نے تیراہ میں مختلف مخفی ٹھکانے بنا رکھے تھے، بریگیڈ کمانڈر فرنٹیر کور
پاک فوج کے متحرک دستوں نے خوارج کے خلاف مؤثر کارروائی شروع کی ،بریگیڈ کمانڈر فرنٹیر کور نے کہا کہ مربوط حکمت عملی کے تحت اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ مقامی آبادی اور پاک فوج کا نقصان کم سے کم جبکہ دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جائے،بریگیڈ کمانڈر ایس ایس جی
اللہ کے فضل و کرم اور جوانوں کی بہادری کی وجہ سے ہم نے خوارج کو زبردست نقصان پہنچایا اور ان کی اعلی قیادت کو ختم کر دیا،بریگیڈ کمانڈر ایس ایس جی
ہمارا مشن ہے کہ آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،بریگیڈ کمانڈر ایس ایس جی نے کہا کہ
ہمیں مشن سونپا گیا کہ وادئ تیراہ میں موجود خوارج کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے جس کے لئے ایس ایس جی اور لائیٹ کمانڈو کو وادی میں اتاراگیا، کمپنی کمانڈر
یہ ایک مشکل مشن تھا جس میں موسم اور پیاس کی شدت کے باوجود پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کو نقصان پہنچایا، کمپنی کمانڈر نے کہا کہ
ہم نے اِن آپریشنز میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ، پلاٹون کمانڈر
اللہ کے فضل و کرم، قوم کی دعاؤں اور جوانوں کے جوش و جذبہ سے ہمیں فتح حاصل ہوئی، پلاٹون کمانڈر نے کہا کہ
فتنۃالخوارج کیخلاف سیکیورٹی فورسز اپنی عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے کوشاں اور پر عزم ہیں