کراچی ۔شورکوٹ کینٹ( نمائندہ خصوصی )پاکستان رپورٹرز فورم انٹر نیشنل کے صدر ۔کراچی پریس کلب کے کونسل ممبر ، خبریں گروپ سینئر ریزیڈنٹ ایڈیٹر سینئر صحافی ،براڈ کاسٹر اور اینکر میاں طارق جاوید کی ہمشیرہ کا حرکت قلب بند ہونے باعث انتقال ہو گیا تفصیلات کے مطابق تحریک پاکستان کے رہنما ماہر تعلیم ماسٹر میاں شاہ محمد(مرحوم ) کی بیٹی۔ میاں محمداشرف(مرحوم ) میاں سلیم ۔میاں اسلم (بابو)میاں جمیل اختر۔میاں سعید اختر ۔میاں نسیم اختر اور سنئیرصحافی ،اینکر پرسن اور پاکستان رپورٹرز فورم انٹر نیشنل کے صدر میاں طارق جاوید کی ہمشیرہ کا حرکت قلب بند ہونے کاباعث انتقال ہوگیا انکی نمازہ جنازہ دنیا پور کے قریبی قصبے بستی ملوک کے قریب چکنمبر248/wb5 نماز عصر کے ہوئی اورانکی تدفین خاندانی قبرستان میں کی گئی پاکستان رپورٹرز فورم انٹر نیشنل، کےیو جے، کراچی پریس کلب ۔سیاسی اورمزہبی رہنماوں میاں طارق جاوید سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اور دعا کی اللہ کریم مرحومہ کی مغفرت فرمائے اوراہل خانہ کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔دریں اثناء ٹیم "طارق جاوید ڈاٹ کام "کا تعزیتی اجلاس ہوا جس میں ایڈیٹر میاں طارق جاوید سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پراظہار تعزیت کیا اورمرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کو صبرجمیل کی دعا کی: