اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلانگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال کو پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور تاحکم ثانی جاری رہے گا۔