اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں گزشتہ دنوں معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ضلع پنجگور، کیچ اور ژوب میں پانچ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور تین کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر وزیرِ اعظم نے افواجِ پاکستان کے جوانوں و افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔