راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)6 ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں 2 بڑی شمولیت کی تیاریاں؛پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت پاک بحریہ میں شمولیت (انڈکشن) ہو گی۔ترکی میں تیار کیا جانے والا پہلا ملجم/بابر کلاس جہاز پی این ایس بابر باضابطہ طور پر پاک بحریہ کا حصہ بنے گا
رومانیہ میں تیار کیا گیا تیسرا آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین بھی پاک بحریہ میں شامل ہو گا پی این ایس بابر کی تعمیر کا آغاز 4 جون 2020 کو ہوا تھا.پی این ایس بابر 15 اگست 2021 کو لانچ کیا گیا جبکہ کمیشننگ 23 ستمبر 2023 کو ہوئی,ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے لیس بابر کلاس کے 4 جہاز پاک بحریہ میں شامل کئے جا رہے ہیں.پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کئے جا رہے ہیں,بابر کلاس کے 3 دیگر جہاز پی این ایس بدر، طارق اور خیبر اس وقت تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں