اسلام آباد۔(بیورو رپورٹ):ڈیجیٹل ٹیلی کام برانڈ اونک نے پاکستان کے ٹیلی کام شعبے پر شاندار اثرات مرتب کئے ہیں۔ اونک کا آغاز جس جرأت مندانہ وژن کے ساتھ ہوا تھا، وہ اب رابطوں کے عمل میں انقلابی تبدیلیوں اور مستقبل کے لئے نئے معیارات کے قیام کے ذریعے ایک مثالی حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ بہترین ڈیجیٹل تجربات کو ترجیح دینے والے صارفین کی بڑی تعداد اونک کے آغاز سے ہی اس پر منتقل ہوئی جس سے تاریخی طور پر ایک روایتی ٹیلی کام مارکیٹ میں اس برانڈ کی منفرد حیثیت کو استحکام حاصل ہوا۔صارفین کی تعداد میں یہ اضافہ اس کی کشش اور صارفین کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کی حکمت عملی کی کامیابی کو اُجاگر کرتا ہے، جس سے دیگر برانڈز کو بھی اونک کی پیروی کرنے کی ترغیب ملی ہے۔اونک محض ایک رابطے کا وسیلہ نہیں بلکہ سہولت اور جدت کا شاندار امتزاج ہے۔ مکمل طور پر ڈیجیٹل آن بورڈنگ کے عمل اور جدید آن لائن ادائیگی کے اختیارات جیسے پِن لیس والٹ سہولت اور خود کار تجدید کی خصوصیات کے ساتھ اونک صارفین کو مثالی تجربات فراہم کررہا ہے۔اس عزم نے اونک کو پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں بہترین موبائل ایپ اور سال کے ڈیجیٹل ایمبیسیڈر سمیت قابل ذکر اعزازات کا حقدار بنایا۔اونک کی منفرد برانڈنگ سرگرمیاں، جیسے کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے دوران ٹائمز اسکوائر پر ایک نمایاں فیچر، اور کریم، فوڈ پانڈا اور گولوٹ لوجیسے برانڈز کے ساتھ رجحان ساز شراکت داریوں نے انڈسٹری میں ایک رہنما برانڈ کے طور پر اس کے کردار کو مستحکم کیا، جو صارفین کے فائدے اور بہترین تجربہ کے لئے خصوصی آفرز فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔صدر و گروپ سی ای او، پی ٹی سی ایل و یوفون فورجی حاتم بامطرف نے کہاہے کہ اونک کی تیز رفتار ترقی اور پہلے سال کے دوران مارکیٹ میں کامیابی، ڈیجیٹل جدت طرازی اور صارفین کی بہتری پر مرکوز سہولیات کی فراہمی کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ ہمیں اونک کی کامیابیوں پر فخر ہے اور ہم پاکستان کے ٹیلی کمیونی کیشن منظرنامے کو تبدیل کرنے کے اپنے سفر کو جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں۔کنٹری ہیڈ پاکستان اونک عمر بن طارق نے کہاکہ اونک کی کامیابی صارفین کو مثالی ڈیجیٹل تجربات فراہم کرنے کی عکاسی ہے۔ہم مستقبل کے لئے پُرجوش اور پاکستان میں ڈیجیٹل جدت طرازی کی حدود کو وسعت دینے کے لئے پرعزم ہیں، میں اپنی ٹیم کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں، جن کی گزشتہ ایک سال کی محنت اور عزم نے اونک کو آج کامیابی کی منزل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) کی جانب سے سال 2023 میں قائم کیا جانے والا معروف ڈیجیٹل ٹیلی کام برانڈ، اونک پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کو ڈیجیٹل تبدیلی کے ایک نئے دور میں لے جانے کے مشن پر ہے۔ جدید سہولیات اور بہترین کسٹمر سروس کے ساتھ اونک پاکستان میں کنکٹیویٹی کے مستقبل کو ازسرنو تشکیل دینے کے لیے تیار ہے۔