اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی شائع کردہ کتابThe Political Economy of Education in South Asia” کی تقریب رونمائی اسلام آباد ماڈ ل کالج فاربوائز آئی ایٹ تھری میں ہوئی ۔تقریب کااہتمام نیشنل بُک فاؤنڈیشن وزارت ِوفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اورادارہ تعلیم وآگہی (ITA) کی جانب سے کیاگیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ فرخ ناز اکبر ممبر قومی اسمبلی PML(N) اور ڈاکٹر مختاراحمد چیئر مین ہایئر ایجوکیشن تھے۔ مہمانا ن اعزاز میں ڈاکٹر فیصل باری ایسوسی ایٹ پروفیسر ،ماہر تعلیم لاہور یونیورسٹی آف مینجمنت سائنسز ، ڈاکٹر فرید پنجوانی ڈین آغاخان یونیورسٹی ،مراد علی مہمند سیکرٹری ایم ڈی نیشنل بُک فاؤنڈیشن ، محترمہ رفعت جبین ڈائریکٹر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ، ڈاکٹر تبسّم ناز ڈائریکٹر اسکولز، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن تھے۔ مہمان خصوصی فرح ناز ممبر قومی اسمبلی نےکتاب کے حوالے سے کہاکہ یہ کتاب ساؤتھ ایشیامیں اپنی نوعیت کی منفرد ہے جس میں ساؤتھ ایشیا میں تعلیم کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔مصنّفین نےموضوع کامکمل احاطہ کیاہے۔ ہم لوگ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی ہدایات پرایجوکیشن پر ایمرجنسی کام کررہے ہیں جس سے تعلیمی معیار آنے والے وقتوں میں انشاءاللہ بہتر ثابت ہوگا۔ وسائل کم ہے اور اس پرزیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم بین الاقوامی سطح پر تعلیم کوجدید تقاضوں کے مطابق دیکھ سکیں ۔سیکرٹری /ایم ڈی نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ ہم ایسی کتابیں شائع کررہے ہیں جن سے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کےمقاصد کےعزم کو پورا کرسکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی و ترویج کےلیے ادیب کاکردارہمیشہ کلیدی رہاہے۔ ادیب کے ہمیشہ میسج دیکھا ہےاورمیسج کاساتھ دیاہے۔:The Political Economy of Education in South Asia””کے مصنّفین s John Richardمنظور احمد اور شاہدالاسلام کومبارک باد دیتا ہوں ۔ ڈاکٹر فیصل باری نےکتاب کےحوالے تفصیلی جائزہ پیش کیا اورمختلف گوشوں پرروشنی ڈالی ۔ تقریب میں علمی ادبی سماجی شخصیات ماہرین ِتعلیم خواتین وحضرات نےشرکت کی۔