راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)وادی تیراہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 25 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،آپریشن میں خوارج سے لڑائی میں 4 جوان شہید ہوئے ہو گئےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اب تک 25 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر سیکورٹی فورسز نے اگست میں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کیے تھے۔آپریشن کے دوران پاک فوج کے چار جوان شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جن میں فتنہ الخوارج کے علاوہ نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اس آپریشن کے نتیجے میں ابوذر، جسے صدام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، خوارج گروپ کا ایک اہم رہنما مارا گیا۔