راولپنڈی( نمائندہ خصوصی )پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس یرموک کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران عمان کا دورہ کیاآئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس یرموک نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا ان مشقوں کا مقصد بحری افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینا اور سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کرنا اور علاقائی امن اور استحکام کا قیام ہےدورہ عمان کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نےعمان کے عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا پاک بحریہ بحری سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف علاقائی امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے تحت دیگر بحری افواج کے ساتھ باقاعدگی سے مشقیں کرتی ہے پاک بحریہ کے جنگی جہاز سمندر میں نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات ہوتے ہیںدورہ عمان اور بحری مشق میں شمولیت پاک بحریہ کی جانب سے علاقائی استحکام، بین الاقوامی تعاون اور بحری صلاحیتوں کے فروغ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے