اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو جمہوریت کے استحکام اور چارٹر آف اکانومی کے لئے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ منگل کے روز اپنے ایک بیان میں قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے سیاسی لوگوں کو ساتھ بیٹھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں، خیبرپختونخوا کی حکومت بھی صوبے میں مہنگائی کے باعث لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اسی طرح کے اقدامات کرے۔ انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے صحت، تعلیم اور ہائوسنگ شعبوں پر توجہ کو سراہا۔