ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم کو اعلیٰ سطحی کمیٹی برا ئے گو رنمنٹ افئیرز اینڈ کوآ رڈینشن کا کنوینر مقرر کیا ہے۔عرفان اقبال شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ ایف پی سی سی آئی قومی اہمیت کا ایک غیر سیاسی ادارہ ہے اور ہم تمام سرکاری وزارتوں اور محکموں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں؛ چا ہے وہ وفاقی ہوں یا صوبائی۔عرفان اقبال شیخ نے مزید کہا کہ معروف صنعت کار، کئی کاروباری اداروں کے بانی و سربراہ اور کامیاب بزنس لیڈر کو بزنس ٹو گورنمنٹ (B2G) تعلقات اور مسائل و شکایات کے ازالے کے لیے پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کے فوکل پرسن ہوں گے؛جن میں ٹیرف اور ٹیکس کے معاملات میں بے ضابطگیاں اور شکایات، تجارت اور صنعت کے مسائل،پالیسی ایڈوکیسی اور حکومتی بجٹ سازی، لا ء اینڈآرڈر کی صورتحال،ایکسپورٹ پر سسینگ زونز (EPZs)اور اسپیشل اکنامک زونز(SEZs)، بین الاقوامی تجا رتی وفود اور نمائشوں میں حکومتی تعاون کا حصول، معا شی سیکٹرز کے سہولیاتی پیکجز وغیرہ کے معاملا ت شامل ہوں گے ۔عرفان اقبال شیخ نے خواجہ شاہ زیب اکرم کی معاونت کے لیے تجربہ کار تاجر احتشام الحق کو مذکورہ کمیٹی کا ڈپٹی کنوینر مقرر کیا ہے۔ احتشام الحق پالیسی ایڈوکیسی اور حکومتی فورمز پر کاروباری برادری کی نمائندگی کرنے میں مہارت اور تجربہ رکھتے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی نے کہا کہ معیشت کے پہیے کو رواں دواں رکھنے کے لیے فعال بز نس ٹو گورنمنٹ راوبط قائم ہونا انتہائی اہمیت کے حامل ہیں تا کہ پائیدار بنیادوں پر ایکسپورٹس میں اضا فے کو یقینی بنا یا جا سکے، روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں اور قومی خزانے میں بے ضابطگیوں سے پاک ٹیکسیشن نظام کے ذریعے ریونیو ادا کیے جائیں گے