کراچی (نمائندہ خصوصی )گزشتہ کل گولیمار کے قریب تحفظ ختم نبوت و عظمت صحابہ و اہل بیت مارچ کے جلوس پر شرپسندوں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلسنّت والجماعت کے کارکن بھائی شہریار کی نماز جنازہ لیاقت آباد نمبر 10 میں دوپہر 03 بجے اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدر علامہ رب نواز حنفی صاحب کی اقتداء میں ادا کردی گئی، جنازے میں اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے ذمہ داران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد از نماز جنازہ شہید کے جسد خاکی کو جلوس کی صورت میں اورنگی ٹاؤن میں لایا گیا، جہاں کے مقامی قبرستان میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں شہید کو سپرد خاک کردیا گیا