کراچی (نمائندہ خصوصی )پاکستان راہ حق پارٹی کے راہ حق سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں مرکزی ترجمان اشرف میمن نے کہا ہے کہ اہلسنت کے جلوس پر پتھراؤ اور فائرنگ نا قابل برداشت ہے تمام شرکاء طے شدہ راستوں سے شاہراہ قائدین جلسے میں جا رہے تھے کہ گولی مار پر ان پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی۔ سوشل میڈیا کے دور میں کوئی بات نہیں چھپ سکتی علاقے مکینوں کی ویڈیوز موجود ہیں کہ پہل کس طرف سے ہوئی میڈیا کو ویڈیوز فراہم کر دی گئیں ہیں انھوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کو گرفتار ہونا چاہئے دوسرے علاقے سے لوگ یہاں کیا کرنے آئے تھے انھوں نے مزید کہا کہ محرم اور چہلم کے ان جلوسوں پر مستقل پابندی لگنی چاہیے تاکہ روز روز کا تماشہ بند ہو عوام اور تاجر ان سے بے زار ہیں کئی کئی دن ان جلوسوں کی وجہ سے کاروبار بند رکھا جاتا ہے مسلم دنیا سمیت پوری دنیا میں ہر سال محرم آتا ہے مگر یہ تماشہ نہیں ہوتا اس طرح ملک ترقی نہیں کر سکتا انھوں