کراچی (نمائندہ خصوصی) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اندرون و بیرون ممالک پرامن جدوجہد جاری ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے نوجوان بچے اور بچیاں ٹیم عافیہ، پاکستان کے زیراہتمام مصروف عمل ہے۔ ٹیم عافیہ کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں ”فری عافیہ دستخط مہم” جاری ہے جس کا مقصد حکمرانوں کو باور کرانا ہے کہ پورا پاکستان قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی چاہتا ہے۔ گزشتہ روز پشاور اور مظفرگڑھ جتوئی میں لوگوں نے بینرز پر دستخط کر کے اپنے جزبات کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جلد وطن واپس لایا جائے۔