اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرم کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کے افسران و جوانوں کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہیں،انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نےحملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے شہید کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔وزیرِ اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیرِاعظم نے حملے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے افسران و جوانوں کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پولیس کے افسران و جوانوں کی فرض شناسی پر مجھ سمیت پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔