قاہرہ۔(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے بالخصوص مذہبی، ثقافتی، سماجی اور خاندانی شعبوں میں شعور بیدار کرنے میں خواتین کے اہم اور فعال کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کی اجتماعی فلاح و بہبود اور بہتر مستقبل کی تشکیل میں خواتین کے انمول کردار کو آگے بڑھانے میں ہم سب کو مل کر کاوشیں بروئے کا لانی چاہئیں۔ معیاری تعلیم و صحت عامہ خدمات کی فراہمی، تخفیف غربت اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کی کاوشوں میں خواتین پیش پیش رہی ہیں۔