اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ عامر الیاس رانا کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا انتقال بڑا سانحہ ہے، ماں کی جدائی ایک حقیقت ہے اس کو تسلیم کرنا اور صبر کا دامن تھامے رکھنا ہی وقت کا تقاضا ہے۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پی آئی او نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔