کوئٹہ۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشین میں ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت کر تے ہو ئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے سکیورٹی اداروں کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ عوام اور سکیورٹی فورسز کی مدد سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے۔وزیراعلیٰ بلو چستان کا دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔