پشین ۔(نمائندہ خصوصی ):ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے قریب سرخاب چوک پر موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار کبیر احمد اور یار محمد شدید زخمی ہوگئے ۔ٹریفک پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل بم دھماکہ کیا گیا ،بارودی مواد کو موٹر سائیکل میں نصب کیا تھا ،دھماکہ خیز مواد پھٹنے کی آواز دور دور تک سنا گیا۔بم دھماکہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، شدید زخمیوں کو سول اسپتال پشین میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بغرض مزید علاج کوئٹہ ریفر کردیا ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیا گیا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بم دھماکہ کے جگہ پر پہنچ کرپولیس کے آفیسران سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔