کراچی( بیورو رپورٹ ) صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت وامداد باہمی سندہ جام اکرام اللہ دھاریجو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہوں نے تمام مصروفیات ترک کرکے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے سوشل میڈیا سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایا کے گذشتہ روز طبعیت کی ناسازی کے وجہ سے کرونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے ۔