لاہور(کرائم رپورٹر ) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا سی آئی اے پولیس ملزم احسن شاہ کو برآمدگی کے لیے شادباغ لے جارہی تھی اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے گولی احسن شاہ کو لگی، اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ امیر بالاج کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا۔امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا، شادی کی تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا