کراچی ( نمائندہ خصوصی )کارساز حادثہ کیس میں اہم پیش رفت میں کراچی کے جناح اسپتال میں زیر علاج ملزمہ نتاشا کو ڈسچارج کردیا گیا ،ڈاکٹر چنی لال سربراہ نفسیاتی وارڈ جناح اسپتال کے مطابق19 اگست کو جب ملزمہ کو اسپتال لایا گیا تو ظاہری حالت ٹھیک نہیں تھی، ملزمہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ ذہنی مریض ہیں لیکن اس حوالے سے اہل خانہ کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکے، انچارج ڈاکٹر چنی لال کے مطابق ملزمہ کی دماغی حالت بلکل ٹھیک ہےخودکشی کرنے کے امکانات کم ہیں،