اسلام آباد( کورٹ رپورٹر )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد جج ابو الحسنات ذوالقرنین نےسابق ایم این اے علی وزیر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی سابق ایم این اے علی وزیر وکیل مصدق عزیز خٹک عدالت میں پیش ہوئے ۔تھانہ کوہسار پولیس اسٹیشن نے اتاترک ایونیو میں اندھا دھند فائرنگ پر علی وزیر کے خلاف دوستوں کو کال کرکے ایف آئی آر درج کیا گیا تھا ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کو اتاترک ایونیو اسلام آباد کی کیس میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جمعے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا
سابق ایم این اے علی وزیر کی تھانہ آبپارہ پولیس اسٹیشن میں کار حادثے کیس میں اور تھانہ کراچی کمپنی پولیس اسٹیشن میں منشیات برآمد اور پستول برآمد والے کیس میں پہلے سے ضمانت منظور ہو چکا ہے