لاہور۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعلی ٰپنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ پنجاب ہر چیز میں لیڈ لے رہا ہے، لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں،سولہ سولہ گھنٹے کام اور ہر سکیم کی کڑی مانیٹرنگ کررہی ہوں۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نوازنے کہا کہ اگرہر طرح کی نعمت ہواپنی چھت، اپنا گھر نہ ہوتو انسان کو وہ کمی محسوس ہوتی ہے جو لفظوں میں بیان کرنا بہت مشکل ہے۔ بہت سے لوگ پوچھ رہے تھے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کب شروع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ہاوسنگ کیپٹن اسد اورڈی جی پھاٹا سیف انور جپہ نے ہماری توقعات سے بڑھ کر کام کیا۔ کیپٹن اسد نے میرے ویژن سے ایک قدم آگے جاکر اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کو کامیاب بنایا۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت تین سکیموں میں پر جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا سب سے زیادہ انتظار جس کو تھا وہ محمد نوازشریف ہیں۔محمد نوازشریف نے اپنے دور میں ہاریوں کو زمین دی جس کے نہایت مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ محمد نوازشریف اکثرکہتے ہیں کہ کسی کو اپنی چھت دے دو، اپنا گھردے دو تواس سے بڑھ کر کون سی خدمت ہے۔پنجاب کے عوام کو خوشخبری دیتی ہوں کہ اپنا گھر بنانے کے لئے شہری علاقے میں ایک سے پانچ مرلے اور دیہات میں ایک سے 10مرلے تک کے زمین کے مالک کو 15لاکھ روپے قرض دیا جائے گا۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت7 سال کی آسان اقساط میں قرض ادا کرنا ہوگا۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے کے پہلے تین ماہ ایک پیسہ تک نہیں دینا ہوگا۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنیوالوں کو زیادہ سے زیادہ 14ہزار روپے قسط ادا کرنی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض پر کوئی سود نہیں، کوئی پوشیدہ چارجز نہیں اورکوئی سروس چارجز نہیں۔عام آدمی کے گھر کے ماہانہ بجٹ میں کچن کی اشیا، ادویات، فیسیں، بل شامل ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بہت مشکل ہوتی ہے۔ پنجاب کی عوام کو بجلی کے بلوں کی مد میں 45سے 50ارب روپے کا ریلیف دے رہے ہیں۔ تاریخ کا سب سے بڑا سولر پراجیکٹ لارہے ہیں تاکہ اگلے سال بلوں کا مسئلہ ہی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ ایک خاتون نے سوال کیا کہ آپ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کب لارہے ہیں، کتنا قرضہ دیں گے، کتنا سود دینا پڑے گا، کتنے عرصے میں ادا کرنا پڑے گا۔ خاتون کو جواب دیا کہ 15لاکھ روپے دیں گے، کوئی سود نہیں ہوگا،7 سال میں ادا کرنا ہوگا،14ہزار روپے قسط ہوگی اور پہلے تین ماہ کوئی قسط نہیں ہوگی۔اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں اپلائی کے پروسیس کو آسان کر دیا گیا ہے۔ جو ٹیکنالوجی سے واقف نہیں ان کے لئے ایک نمبر جاری کر دیا ہے،جو080009100 پر کال کرکے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کی ہیلپ لائن 080009100 آج ہی فنکشنل ہوجائے گی۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب بھر میں بیک وقت اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام لانچ کیا ہے، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ گھر ایک دفعہ بنتا ہے بار بار نہیں بنا سکتے،آنکھوں کا دھوکہ نہیں کرنا غریب کی عزت کا احساس ہے۔ابھی جو گھروں کے ماڈل دیکھ کر آئی ہوں بہت اچھا لگا، چھوٹی سی انٹرنس ہے، ٹی وی لانچ، دو بیڈ روم اورواش روم شامل ہیں۔ میں نے تمام گھر ماڈل کے معیار کے مطابق تعمیر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اگر آپ کو قرض چاہیے تو قرضہ دے رہے ہیں، آپ قرضہ لیکر خود بھی گھر بنا سکتے ہیں۔ پہلے ماہ سے قسط کی واپسی رکھی گئی میں نے ہدایت کرکے روک دیا کیونکہ تین ماہ میں تو گھر مشکل سے بنتا ہے۔اگر آپ نے گھر شرو ع کیا کچھ حصہ بنا لیا،ہمیں بتائے ہم باقی مانند ہ رقم مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر میں دو بیڈ روم، ٹی وی لاونج، کچن اور واش روم شامل ہیں، پانچ سے چھ اضلاع میں شروع کررہے ہیں جسے بتدریج دیگر اضلاع تک پہنچائے جائے گا۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام ان افراد کے لئے جن کا اپنا گھر نہیں وہ اسی دکھ میں زندگی گزار رہے ہیں۔ تحفظ کا سب سے زیادہ احساس اپنے گھر میں ہوتا ہے۔ پنجاب بھر میں پانچ سال میں جتنے لوگوں کو گھر بناکے دے سکے دیں گے۔وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب الحمدللہ ہر چیز میں لیڈ لے رہا ہے، پنجاب کو دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔ پانچ ماہ سے گھرمیں چین سے نہیں بیٹھے، سولہ سولہ گھنٹے نان سٹاپ کام کرتی ہوں۔ ایسا نہیں ہوتا کہ ایک سکیم لانچ کر دی اور پچھلی سکیم بھول گئے،ہر پراجیکٹ، ہر سکیم کی کڑی مانیٹرنگ کرتی ہوں۔