کوئٹہ (نمائندہ خصوصی ) بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سمیت مختلف واقعات میں اب تک 49 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں سے صوبے بھر میں 353 گھروں کو نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور خوراک تقسیم کی جا رہی ہے ،
متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔فرح عظیم شاہ کے مطابق بارشوں سے کوئٹہ، لسبیلہ، سبی، ہرنائی، دکی، کوہلو، بارکھان، ڑوب اور ڈیرہ بگٹی زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔