کراچی( کامرس رپورٹر) ڈیسکون انجینئرنگ نے پاکستان میں ڈھرکی کے مقام پر اینگرو فرٹیلائزر پلانٹ (ای ایف ای آر ٹی) میں EnVen پروجیکٹ کی محفوظ اور کامیاب تکمیل کے ساتھ ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔اس حوالے سے ای ایف ای آرٹی کے اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد نے ڈیسکون ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ وفد میں سید شہزاد نبی (ایس وی پی مینوفیکچرنگ)، محمد ماجد لطیف (وی پی ٹیکنیکل) اور محمد نعمان (جی ایم انجینئرنگ مکینیکل)شامل تھے۔ڈیسکون کی جانب سے سی ای او تیمور سعید،سی ایف او یاسر صدیق،سی آر سی او محمد خاور خان،ڈی پی انوارالحق،فنانس ہیڈ کامران ریاض اور ہیڈ آف آپریشنز شہزاد ملک پر مشتمل سینئر قیادت نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔اس سیشن کے دوران EFERT کی انتظامیہ نے ڈیسکون کی قیادت اورغیر معمولی ٹیم ورک کی تعریف کی کہ کس طرح پروجیکٹ کے مختلف مراحل کے دوران متعدد چیلنجز پر کامیابی کے ساتھ قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ پہچان ڈیسکون کی مشکل حالات میں بہترین کام کرنے، اسٹریٹجک فوکس کو برقرار رکھنے اور دباؤ میں بھی ڈیلیور کرنے کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ کامیابی ڈیسکون انجینئرنگ کی آپریشنل کارکردگی،تحفظ اور اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کی لگن کوظاہر کرتی ہے۔ای ایف ای آرٹی ایس وی پی مینوفیکچرنگ شہزاد نبی نے پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر ڈیسکون کی آپریشنل کارکردگی کو سراہا اور پراجیکٹ کی تکمیل کے مراحل میں پیش آنے والے مختلف چیلنجز پر قابو پانے میں ڈیسکون کی قیادت اور بہترین ٹیم ورک کی تعریف کی۔ ڈیسکون کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تیمور سعیدنے اس اہم کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ،”EnVenپروجیکٹ کی کامیاب تکمیل ہماری کمپنی کے غیر متزلزل عزم اور تعاون کا ثبوت ہے۔ یہ پروجیکٹ ہماری لگن اور بہترین آپریشنل کارکردگی کا ثبوت ہے جو ای ایف ای آر ٹی کے ساتھ ہماری شراکت داری کو مضبوط کرتاہے۔“