کراچی( بیورو رپورٹ )عید قرباں قریب آتے ہی قصابوں نے جانور ذبح کرنے کی قیمتیں دوگنی کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث قصابوں نے بھی جانور ذبح کرنے کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، گزشتہ سال کی مناسبت سے قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ کیا گیا ہے۔ 8 من کی گائے عید کے پہلے روز اب 11 ہزار کے بجائے 15000 میں ذبح کی جائے گی۔
اونٹ کی قربانی کی قیمت بھی 18000 ہزار سے بڑھ کر 25000 روپے کردی گئی۔تیس کلو کے بکرے کی قربانی کی قیمت بھی 3 ہزار سے بڑھ کر 4000 تک جا پہنچی ہے۔قصابوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔