کراچی(کرائم رپورٹر نمائندہ خصوصی )کارساز کے قریب تیز رفتار وی ایٹ گاڑی میں نشے میں دھت امیر زادی نے موٹر سائیکلوں کو روندتے ہوئے گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق بہادر آباد تھانے کی حدود کارساز کے قریب سروس روڈ پر تیز رفتار وی ایٹ لینڈ کروزر گاڑی نے یکے بعد دیگر موٹرسائیکل سواروں کو روندتے ہوئے کار کو بھی ٹکر ماردی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی لیکن گاڑی میں سوار نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا،عینی شاہدین کاکہنا ہےکہ حادثے کی ذمہ دار خاتون ڈرائیور نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی اور گاڑی کی رفتار مزید بڑھاتے ہوئے ہنڈا سٹی کار کو بھی زور دار ٹکر ماری جس سے کار تباہ ہوگئی لیکن معجزانہ طور پر کار سوار نوجوان محفوظ رہا،حادثے کے بعد لینڈ کروزر جیپ بھی الٹ گئی، مشتعل افراد نے خاتون ڈرائیور کو گھیر لیا جسے پولیس اور رینجرز نے حراست میں لے لیا،۔بہادر آباد تھانے کی حدود میں ہونے والے حادثے میں ملوث خاتون کا طبی معائنہ کروایاگیا ہے۔حادثے کی ذمہ دار خاتون کی شناخت نتاشا کے نام سے ہوئی جس کے پاس برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہے،خاتون گاڑی نمبر BY-0033 پر سوار تھی۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد سے خاتون شدید ذہنی دباؤ میں ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی ہیں جن کی شناخت 60 سالہ عمران عارف ولد شہزاد اور 26 سالہ آمنہ دختر عمران عارف کے نام سے ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں دو بڑی گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا،حادثہ خاتون سے گاڑی بے قابو ہونے سے پیش آیا،حادثے کی زمہ دار خاتون نتاشا کوحراست میں لیا گیا ہے۔خاتون کے ڈی اے اسکیم ون کی رہائشی ہے جوکارسازکے قریب سروس روڈسے جارہی تھی،زیرحراست خاتون کے ابتدائی بیان کے مطابق گاڑی بے قابوہوئی جوحادثے کاسبب بنی۔خاتون کاشوہر بھی تھانے پہنچ گیا۔ ۔کارساز حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی اسکیم 33 کے رہائشی تھے ۔متوفی عمران عارف علاقے میں موٹرسائیکل پر دکانوں میں پاپڑ فروخت کرتے تھے ۔۔پیر کی شام پاپڑ فروخت کرنے کے بعد وہ موٹر سائیکل لے کر بیٹی کو لینے گئے۔عمران عارف کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔جاں بحق ہونے والی بیٹی آمنہ نجی کمپنی میں ملازمت اور ایم بی اے کی طالبہ تھی۔عمران اپنی بیٹی کو دفتر سے لارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے ۔دریں اثناء کارساز روڈ پربے قابو گاڑی سے حادثے میں شدید زخمی ہونے والے عبدالسلام اسحاق ہیں جو میڈیا پریس سے وابستہ ہیں اور
نیوز پاکستان 24/7 کے بیورو ہیڈ ضیاء اقبال احمد کے ماموں ہیںعبدالسلام اسحاق آفس سے ا پنے گھر جا رہے تھے انہیں نشے کی حالت میں کار چلانے والی خاتون نے کار چڑھادی عبدالسلام اسحاق بہادر آباد کے یونائیٹڈ ہاسپٹل میں ایڈمیٹ ہیںحکومت سندھ گورنر سندھ اور وزیر صحت کی جانب سے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی نہ ہی کسی نے خیر یت پوچھی کوئی سہولت نہیں فراہم کی گئی