کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)ادارہ ترقیات کراچی نے 4 ارب روپے سے زائد لاگت کی 9 ترقیاتی اسکیموں کیلئے ٹینڈرز طلب کرلئے،منورچورنگی انڈر پاس کی تعمیر کا ٹینڈر بھی طلب کرلیا گیا جس کی تخمینی لاگت ایک ارب30 کروڑ روپے ہے،،مانسہرہ کالونی روڈ،عائشہ منزل تا یاسین آباد روڈ کی تعمیر سمیت نالوں کی تعمیر کے کاموں کے بھی ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی نے نوںارب 6 کروڑ سے زائد لاگت کی 9 ترقیاتی اسکیموں کے گذشتہ روز ٹینڈر طلب کئے ہیں جن کی اوپننگ کی تاریخ 9،11 اور 12 ستمبر رکھی گئی ہیں،شہر کی مذکورہ 9 ترقیاتی اسکیموں میںمانسہرہ کالونی شرافی ضلع ملیر میں روڈ کی تعمیر کاکام بھی شامل ہے جس کی تخمینی لاگت22 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے ، شارع جہانگیرعائشہ منزل سے یاسین آباد تک روڈ کے کام کی تخمینی لاگت38 کروڑ40 لاکھ روپے،اللہ والا ٹاﺅن روڈ کی بحالی اور ڈرینج ورک کے کام کی تخمینی لاگت 19کروڑ 96 لاکھ روپے جبکہ کورنگی تین ہزار تا تیرا ہزار روڈ کی تعمیر اور نالے کی تعمیر کے کام کی تخمینی لاگت 71کروڑ روپے سے زائد ہے،مذکورہ کاموں کے ٹینڈر اوپننگ کی تاریخ 11 ستمبر2024ءرکھی گئی ہے،جبکہ دوسری این آئی ٹی میںکورنگی تیرا ہزار روڈ ،بارہ ہزار روڈ سے بیس ہزار روڈتک الیکٹریفکیشن ورک کے کام کی تخمینی لاگت12 کروڑ 72 لاکھ روپے ہے، اس کے علاوہ کورنگی ٹاﺅن میں مزید دو الیکٹریفکیشن کے کاموں کی تخمینی لاگت 15کروڑ 26 لاکھ اور 3 کروڑ 41 لاکھ ہے ۔مذکورہ کاموں کی ٹینڈر اوپننگ کی تاریخ 12 ستمبر2024ءہے،جبکہ تیسری این آئی ٹی میںکورنگی بارہ ہزار روڈ تا بیس ہزار روڈ کے درمیان فلائی اوور کی تعمیر کا کام شامل ہے جس کی تخمینی لاگت93 کروڑ 32 لاکھ روپے ہے جبکہ منور چورنگی گلستان جوہر میں انڈر پاس کی تعمیر کے کام کی تخمینی لاگت ایک ارب30 کروڑ ہے،مذکورہ این آئی ٹی کی اوپننگ کی تاریخ 9 ستمبر2024ءہے۔