کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے ساتھ ہی فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگیاآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 200 روپے کا ہوگیااسی طرح 10 گرام سونے کا دام 2 ہزار 144 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 80 روپے ہےایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 507 ڈالر فی اونس ہےواضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھادریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 2950روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86روپے کے اضافے سے 2529.14روپے کی سطح پر آگئی