: لاہور(نمائندہ خصوصی )وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ندی نالو ں میں طغیانی کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے علاقوں میں رود کوہی کے خطرات کے پیش نظر بروقت حفاظتی اقدامات کاحکم دیاہیاورسیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے- وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مختلف اضلاع میں زیر آب آنے والے نشیبی علاقوں کے مکینوں کی معاونت کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ نارووال، سیالکوٹ، شکر گڑھ سمیت دیگر شہرو ں میں سیلابی نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متاثرہ علاقوں سے مکینوں کو بروقت ریلیف کیمپوں میں منتقل کیاجائے-دیہات میں مال مویشی بھی سیلاب سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کردئیے جائیں – وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ریلیف کیمپوں میں سانپ کے کاٹنے پر درکار ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جائے-خدا نخواستہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے علاقو ں میں ٹریفک کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرزریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی بھرپور مانیٹرنگ کریں –
کراچی، ( نمائندہ خصوصی )