اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے برہان مظفر وانی کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں برہان وانی کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ایک بار پھر بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ طاقت کے اندھا دھند استعمال اور کشمیریوں کو مسلسل نشانہ بنانے سے باز رہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری پر بھی زور دیتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔