لاہور( نمائندہ خصوصی) شدید بارشیں کی وجہ سے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ان ایکشن،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف شہروں میں بارشی پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر نکاسی آب مکمل کرنے کا حکم دیاہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنرز کو نکاسی آب آپریشن کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی-انہوں نے کہاکہ لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بارشوں کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنا ئی جائے۔سڑکوں بازاروں، گلی محلوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے، عوام کو کسی بھی قسم کی دقت نہ اٹھانی پڑے-بارش کے دوران عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسر اور اہلکار قابل تحسین ہیں –