کراچی.(نمائندہ خصوصی)جشن ازادی کے موقع پر روٹری کلب ار سی کے نارتھ کے پریزیڈنٹ چوہدری محمد یونس آرائیں کے زیر نگرانی ڈی ایچ اے فیز سیون عمر بن عبدالعزیز پارک لائین نمبر 19 خیابان نے بادبان میں شجرکاری مہم کا اغاز کیا گیا پریزیڈنٹ چوہدری محمد یونس نے کہا موجودہ حالات میں جس طرح گرمی پڑ رہی ہے تو اس کا حل صرف اور صرف درخت لگانا ہی ہے ہمیں چاہیے کہ دیگر فضول خرچیاں کرنے سے بہتر ہے کہ ہم پودے لگائیں اور کراچی کے موسم کو بہتر کرنے کی کوشش کریں اس کے ساتھ ساتھ اورنگی ٹاؤن میں روٹری کلب کے پلاٹس پر پریزیڈنٹ محمد یونس آرائیں کے زیر نگرانی بھی بہت سے پودے لگائے گئے ہیں جس میں سیکریٹری ار سی کے نارتھ کلب پرویز اقبال ارائیں سابق صدر محمد ریاض چوہدری سابق سیکرٹری ڈاکٹر خلیق الرحمن سینیئر ممبر روٹری کلب محمد مدثر اینڈ مسز مدثر محمد اسفار نے شرکت کی اس موقع پر سیکرٹری کلب ار سی کے نارتھ پرویز اقبال ارائیں نے کہا کہ ہم پریزیڈنٹ چوہدری محمد یونس آرائیں کے مشن کو جاری رکھیں گے جس کا اغاز پودے لگا کر کر دیا گیا ہے اس کو ہم انشاءاللہ بہت سی دوسری جگہ پر جا کر پودے لگائیں گے اور اس پروجیکٹ کو مزید اگے لے کر چلیں گے تاکہ ملک پاکستان میں خوشحالی ائے سبزہ زیادہ ہو اور گرمی کے موسم میں گرمی کی شدت میں کمی ا سکے